گورنمنٹ کلیتہ البنات ڈگری کالج لاہور میں ”یوم اقبال“ کے سلسلے میں تقریب
لاہور (پ ر) حکیم الامت علامہ اقبالؒ کے سلسلے میں 35واں یوم ولادت گورنمنٹ کلیتہ البنات ڈگری کالج 15لیک روڈ لاہور میں نہایت تزک و احتشام سے منایا گیا۔ اس حوالے سے ایک باوقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت پرنسپل رخسانہ فرخ نے کی جبکہ کمپیئرنگ پروفیسر روبینہ طاہر اور اقصیٰ عارف نے کی۔