تخت لاہور نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا: ثمینہ خالد گھرکی
لاہور(خبر نگار)وفاقی وزیر و پیپلزپارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ پےپلزپارٹی کو ختم کر نے کی کوشش کر نےوالے خود ہی ختم ہو گئے لیکن پےپلزپارٹی آج بھی قائم ہے۔ پاکستان پےپلزپارٹی کی قےادت مشکل وقت مےں عوام کو چھوڑ کر بھاگنے والوں مےں سے نہےں ہے۔ تخت لاہور کے حصے میں آئندہ کے الیکشن میں شکست آئے گی کیونکہ اس نے اپنی عوام دشمن پالیسوں سے عوام کو ماےوسی کے تحفے دئیے ہیں۔ لاہور کی ایک سڑک پر پورے پنجاب کے پیسے لگانے والوں کو پنجاب کے پسماندہ اضلاع کے عوام کسی بھی قیمت پرووٹ نہیں دیں گے۔