• news

طاغوتی طاقتیں مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنا چاہتی ہیں: مولانا فضل الرحمن بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر مولانا فضل الرحمن بن محمد نے جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی پاک کو اللہ تعالیٰ نے عظمتیں اور رفعتیں عطا فرمائیں تھیں جو کسی پیغمبر کو عطا نہیں ہوئی تھیں۔ اس لئے ہمیں حضور کی امت بننے کے لئے آپ کی سنتوں اور احکامات پر عمل کر کے دنیا اور آخرت میں کامیابی کو یقینی بنانا ہے۔ طاغوتی طاقتیں مسلم امہ کا قرآن و سنت سے رشتہ توڑنے اور آپس میں لڑانے پر کمربستہ ہے۔ اسلام تیزی سے پھی رہا ہے اور انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب اسلام کا سورج یورپ اور امریکہ سمیت تمام کفار ممالک میں بھی پوری آب و تاب سے چمکنے لگے گا۔

ای پیپر-دی نیشن