• news

صدر زرداری پر تنقید کرنے والے سیاسی دکانداری چمکا رہے ہیں: عائشہ گوہر

لاہور (خبرنگار) پیپلز پارٹی لاہور کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن عائشہ گوہر نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری پر تنقید کرنے والے سیاسی دکانداری چمکا رہے ہیں مگر ان کے ہاتھوں میں ناکامی کے سوا کچھ نہیں آئے گا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہو رہی ہے اور آئندہ انتخابات میں مرکز اور پنجاب میں پیپلز پارٹی کی ہی حکومت ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن