• news

کیلی نے کورین گیس کمپنی سے معاہدہ کے لئے 8 کروڑ ڈالر کمیشن مانگا تھا: امریکی بزنس مین

واشنگٹن (آئی این پی) سی آئی اے کے سابق چیف ڈیوڈ پیٹریاس کی ابھی پاولا براڈ ویل اور جل کیلی سے معاشقے کے سکینڈل سے جان نہیں چھوٹی تھی کی ایک امریکی بزنس مین نے نیا انکشاف کر کے امریکہ میں تہلکہ مچا دیا۔ امریکی ٹرانس گیس ڈویلمپنٹ سسٹم کے صدر ایڈم وکٹر نے کہا کہ جل کیلی نے کورین گیس کمپنی سے معاہدہ کرانے کیلئے آٹھ کروڑ ڈالر کا کمیشن مانگا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جل کیلی نے یقین دلایا تھا کہ وہ معاہدہ کرانے میں ان کی مدد کریں گی۔ امریکی بزنس مین نے کہا کہ جل کیلی ڈیوڈ پیٹریاس کے ساتھ تعلقات کا فائدہ اٹھاتی رہی۔

ای پیپر-دی نیشن