• news

عباس خان بیرون ملک زیر علاج ہیں‘ رپورٹ عام کرنے کے لئے ایبٹ آباد کمشن سے نکالا جائے: جسٹس (ر) جاوید اقبال

اسلام آباد (جاوید الرحمن/ دی نیشن رپورٹ) ایبٹ آباد انکوائری کمشن کے چیئرمین جنرل (ر) جاوید اقبال نے یہ انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے وزارت قانون سے یہ درخواست کی ہے کہ کمشن کے رکن اور پنجاب پولیس کے سابق سربراہ عباس خان کو کمشن سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے تاکہ کمشن کی تحقیقات کو ان کے دستخطوں کے بغیر عوام کے لئے جاری کیا جا سکے۔ دی نیشن سے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سرکاری طور پر وزارت قانون کو اس حوالے سے اطلاع کر دی گئی ہے۔ اس کمشن نے 2 مئی 2011ءکو نیوی سیلز کے ہاتھوں اسامہ بن لادن کے مارے جانے کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی تھی۔ پنجاب پولیس کے سابق افسر عباس خان کے دستخط بھی ضروری ہیں تاہم عباس خان اس وقت امریکہ میں زیرعلاج ہیں اور ان کے دستخط ہونا لازمی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رپورٹ بالکل مکمل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن