• news

راولپنڈی: نامعلوم افراد نے لاپتہ افراد کیس کے وکیل انعام کی گاڑی جلا دی


راولپنڈی (اسرار احمد+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+نوائے وقت رپورٹ) تھانہ ائرپورٹ کے علاقے رحےم آباد مےں نامعلوم افراد نے لاپتہ افراد کےس کے وکےل اور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست دائر کرنیوالے کرنل (ر) انعام الرحےم اےڈووکےٹ کی گاڑی کو آگ لگا دی، ان کے بےٹے شعےب انعام کی اطلاع پر اےس اےچ او تھانہ ائرپورٹ ملک رفاقت جائے وقوعہ پہنچ گئے مدعی نے پولےس کو بتایا کہ وہ ورکشاپ سے گاڑی ٹھےک کراکے جا رہا تھا کہ موٹر سائےکلوں پر سوارآٹھ سے دس افراد آئے اور مجھے گاڑی سے نکالا اور کہا کہ اس مےں منشےات ہیں۔ جس کی وجہ سے چےکنگ کرنی ہے، پولےس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے مزےد تفتےش شروع کر دی ہے، مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دریں اثناءپنجاب بار کونسل کی کال پر کرنل (ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ پر مبینہ تشدد کے خلاف وکلاءنے ہفتہ کے روز ہڑتال کی۔ صدرساجد الیاس بھٹی اور جنرل سیکرٹری عمران علی ملک نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ ادھر منڈی بہاءالدین میں بھی وکلا نے احتجاج کیا۔ انعام الرحیم نے کہا مقدمہ درج نہیں ہوا۔ مبینہ طور پر ایجنسیاں مجھے حساس نوعیت کے مقدمات کی پیروی سے روک رہی ہیں۔ انکے صاحبزادے شعیب نے بتایا مسلح حملہ آوروں نے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی۔ تفتیشی افسر کا مﺅقف ہے شعیب کا دوسری پارٹی سے جھگڑا ہوا تو انہوں نے کار جلا دی۔

ای پیپر-دی نیشن