• news

عراق میں گرفتار حزب اللہ رہنما علی موسیٰ رہا‘ امریکہ شدید ناراض

بغداد (آن لائن) عراق نے گرفتار کئے گئے مشتبہ حزب اللہ کا رہنما علی موسیٰ کو رہا کردیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پانچ امریکی فوجیوں کے قتل کے الزام میں گرفتار علی موسی عراقی عدالت کی جانب سے رہائی کے بعد لبنان روانہ ہوگئے ہیں۔ ان کے وکیل نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے موکل کو جرم ثابت نہ ہونے پر رہائی ملی ہے اور وہ رہائی کے بعد بیروت پہنچ چکے ہیں علی موسیٰ کو گزشتہ سال دسمبر میں عراق سے گرفتار کیا گیاتھا امریکہ نے ان کی ملک بدری اور حوالگی کا مطالبہ کیا تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے علی موسیٰ کی رہائی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ امریکی مخالف جرائم میں ملوث مجرم کی رہائی کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ علی موسیٰ کیخلاف قانونی کارروائی جاری رکھے گا اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن