مستقبل قریب میں منموہن سنگھ کے دورہ پاکستان کا امکان بہت کم ہے: بھارتی میڈیا
نئی دہلی (این این آئی) بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت چاہتا ہے کہ وزیراعظم من موہن سنگھ کے مجوزہ دورہ پاکستان سے قبل اسلام آباد ممبئی حملوں کے دہشت گردانہ حملے کے مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لائے، اس وقت اس طرح دورے کا امکان بہت کم ہے اور متعدد وجوہات ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ گو کہ اسے ڈاکٹر سنگھ کے دورے کے لئے پیشگی شرط نہیں سمجھنا چاہیے لیکن اس معاملے کا حل اس لئے ضروری ہے کہ یہاں عوام کا پاکستان کی طرف سے اس طرح کی توقع کرنا فطری ہے۔