• news

سوات میں زلزلے کے جھٹکے خوف و ہراس پھیل گیا

سوات (آن لائن) ضلع بھر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق سوات اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کے جھٹکے گزشتہ رات 9 بجکر 40 منٹ پر محسوس کئے گئے زلزلے کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ توحید کا ورد کرتے رہے زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز چترال سے 180 کلو میٹر دور پاک تاجکستان بارڈر تھا اس کی گہرائی 120 کلومیٹر رہی تاہم زلزلے سے کسی قسم کا جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن