• news

اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا جلوزئی کیمپ کا دورہ

نوشہرہ (نوائے وقت نیوز) اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل برائے انسانی معاملات کیتھرائن بریگ نے وفد کے ہمراہ جلوزئی کیمپ کا دورہ کیا۔ کیتھرائن بریگ نے اس موقع پر کہا کہ متاثرین آپریشن نہایت مشکل زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کی مشکلات حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیتھرائن بریگ نے کہا کہ تمام رکن ممالک کو جلوزئی کیمپ میں مقیم متاثرین کی مشکلات سے آگاہ کروں گی۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ خطے میں امن قائم ہو اور متاثرین جلد اپنے گھروں کو خوشی کے ساتھ واپس چلے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن