• news

رواں برس گندم کی پیداوار میں 25 فی صد کمی کا خدشہ

کراچی (آئی اےن پی)رواں سیزن گندم کی کاشت میں تا خیر کے باعث گندم کی پیداوار میں 25 فی صد تک کی کمی متوقع ہے جس کہ باعث سندھ میں خوراک کے بحران کا خدشہ ہے۔ یکم نومبر سے شوگر ملز شروع نہ ہونے ، پانی کی قلت اور بقایاجات کی عدم ادائیگی کے باعث سندھ میں گندم کی کاشت تاخیر ہو رہی ہے۔کاشتکاروں کے مطابق کاشت کار گندم کی کاشت سے قاصر ہیں۔ سندھ آباد گار بورڈ کے صدر عبدالمجید نظامانی کے مطابق شوگر ملز نہ چلنے کے باعث گنے کی کھڑی فصل کو نقصانات کا سامنا ہے اور گندم کی کاشت میں بھی تاخیر ہو رہی ہے۔دوسری جانب حکومت کی جانب سے امدادی قیمتوں میں اضافے سے عالمی منڈی پاکستانی گندم کافی مہنگی ہوگئی ہے جس کے باعث گندم ایکسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن