• news

بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا‘18 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ‘ عوام سراپا احتجاج

لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت نیوز) ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ بجلی کی ہائیڈل اور تھرمل پیداوار میں کمی کے پیش نظر بجلی کا شارٹ فال 4500 میگاواٹ ہو گیا ہے۔ جس کے باعث گزشتہ روز لاہور میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے جبکہ چھوٹے شہروں اور دیہاتوں میں بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 سے 18 گھنٹے تک ہو گیا۔ پیپکو ذرائع کے مطابق بجلی کے بعض ہائیڈل پاور پلانٹس میں فنی خرابی جبکہ تھرمل پاور پلانٹس کو فرنس آئل کی قلت کے پیش نظر بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 4500 میگاواٹ ہو گیا ہے۔ لوڈشیڈنگ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دریں اثنائمحرم الحرام میں بجلی کا شٹ ڈا¶ن شیڈول ختم کر دیا گیا۔ ترجمان لیسکو کے مطابق میٹرو بس سروس سے متعلق کاموں کے سلسلے میں شٹ ڈا¶ن کیا جائے گا۔ مغرب سے رات 12 بجے تک لوڈشیڈنگ مکمل ختم کر دی گئی۔11 محرم الحرام سے شٹ ڈا¶ن اور لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن