پنجاب حکومت کے تعاون سے کالاشاہ کاکو کیمپس میں انرجی سنٹر قائم کر دیا: وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی
لاہور (سٹافرپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اکرم خاں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے تعاون سے کالا شاہ کاکو کیمپس میں انرجی سنٹر قائم کر دیا ۔ جو توانائی کے بحران کے حل میں مددگار ثابت ہو گا جس کے لیے حکومت پنجاب نے30 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ انرجی سنٹر میں ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی کی کلاسز بھی شروع کی جا ئیں گی یو ای ٹی توانائی کے بحران کے حل میں بھرپور کردار اداکرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوای ٹی کالا شاہ کاکو کیمپس میں نئے طلبہ کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو سیاست سے پاک رہنا چاہیے ۔