رہائشی علاقوں میں 11 ہزار سے زائد صنعتی یونٹس کی موجودگی‘ حادثات کے خطرات بڑھ گئے
لاہور ( سپیشل رپورٹر) پنجاب میں اس وقت 11 ہزار 35 انڈسٹریل یونٹ رہائشی علاقوں میں موجود ہیں کسی وقت بھی بڑے نقصان کا باعث بن سکتے ہیں جس پر چیف سیکرٹری نے ڈی سی او ز کی زیرنگرانی ان انڈسٹریل یونٹوں کو شہری علاقوں سے باہر نکالنے کے لئے ڈسٹرکٹ انڈسٹریل سیفٹی اینڈ لوکیشن کمیٹیاں بنانے کی ہدایات جاری کر دیں جو اس انڈسٹریل کو شہری علاقوں سے باہر نکالنے کے لئے ایکشن پلان تیار کر ے کرکے سیکرٹری انڈسٹری سے اس کی منظوری لے گی ۔ چیف سیکرٹری نے ہدایات جاری کیں کہ وہ ایکشن پلان تیار کرکے اس کی منظوری کے بعد ان انڈسٹریل یونٹ کو فوری طور پر شہر سے باہر نکالنے کے لئے اقدامات کریں گے۔ محکمہ انڈسٹری کے جو سروے کے مطابق اس انڈسٹری میں کیمکل ، پینٹ ، اور ایسی انڈسٹری ہے جہاں آگ لگنے کی صورت میں نقصان زیادہ ہوتا ہے۔