پریذیڈنٹ کرکٹ ٹرافی: سوئی نادرن گیس‘ زرعی ترقیاتی بنک‘ حبیب بنک‘ پورٹ قاسم کامیاب
لاہور (کامرس رپورٹر) پریذیڈنٹ کپ فرسٹ کلاس کر کٹ ٹورنامنٹ کے ساتویں مر حلے میں قذافی سٹیڈیم لاہور میں سوئی ناردرن گیس نے پی آئی اے کو 143رنز سے شکست دی ۔ پی آئی اے کی ٹیم اپنی دوسری اننگ میں 135رنز بناکر آﺅٹ ہو گئی ۔انور علی 31ناٹ آﺅٹ اور شعیب ملک 30رنزبناکر نمایاں رہے ۔سوئی ناردرن گیس کی طرف سے سمیع اللہ نیازی نے 36رنز کے عوض پانچ اور اسد علی نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔دائمنڈ گراﺅنڈ اسلام آباد میں زرعی ترقیاتی بنک نے سٹیٹ بنک کو چار وکٹوں سے شکست دے دی ۔میچ کے آخری روز زرعی ترقیا تی بنک کی ٹیم نے 200رنز کا مطلوبہ ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔حارث سہیل 68ناٹ آﺅٹ اور سہیل تنویر 25رنزبناکر نمایاں رہے ۔سٹیٹ بنک کے کاشف صدیق نے چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔پنڈی سٹیڈیم میں حبیب بنک نے یوبی ایل کو 251رنز سے شکست دی ۔یو بی ایل کی ٹیم اپنی دوسری اننگ میں 177رنزبناکر آﺅٹ ہو گئی ،کاشف بھٹی 38اور عابد علی 34رنزبناکر نمایاں رہے۔ حبیب بنک کے عمر گل نے 42رنز کے عوض پانچ جبکہ احسان عادل اوع اسلم قریشی نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔کے آر ایل سٹیڈیم میں پورٹ قاسم نے کے آر ایل کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ کے چوتھے روز کے آر ایل کی ٹیم اپنی دوسری اننگ میں 136رنزبناکر آﺅٹ ہو گئی اور پورٹ قاسم کو کامیابی کے لئے 83رنز کا ہدف دیا جو کہ انہوںنے چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ خرم منظور 22اور محمد سلمان 18رنزبناکر نمایاں رہے۔ کے آر ایل کے یاسر علی نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔