• news

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نذیر احمد گجانہ نے چیس ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم میں انعامات تقسیم کیے

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ڈسٹرکٹ چیس ایسوسی ایشن کے زیرانتظام ہونیوالے چیس ٹورنامنٹ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے وکلا میں سیشن جج لاہور نذیر احمد گجانہ نے انعامات تقسیم کئے۔ ایوان عدل بال روم میں تقریبک ا اہتمام کیا گیا۔ برین آف دی ائر کا ٹائٹل سجاد حیدر ساقی ایڈووکیٹ نے اپنے نام کیا جبکہ ملک محمد ارشد ایڈووکیٹ، محمد طارق، محمد احسن نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ صدر لاہور بار نے کہا کہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں لاہور بار ایسوسی ایشن سپورٹس گالا کا اہتمام کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن