اداکارہ لیلیٰ جہانگیر بدر سے معافی مانگیں : فنکار برادری
لاہور (کلچرل رپورٹر) پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سنیٹر جہانگیر بدر ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔ چند روز قبل ایک تقریب میں اداکارہ لیلیٰ نے ان پر جو کیچھڑ اچھالا، ہم اس کیلئے معذرت خواہ ہیں۔ اداکارہ لیلیٰ کو بھی چاہئے کہ ایک پریس کانفرنس میں اپنے اس عمل پر معافی مانگے۔ ان خیالات کا اظہار اداکارہ مدیحہ شاہ، دردانہ رحمن، راشد محمود، جاوید رضا، حیدر سلطان، انیقہ علی اور شفقت زہرہ بخاری نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ لیلیٰ نے ایک ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب میں سنیٹر جہانگیر بدر کے بارے میں انتہائی غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی۔ اس واقعہ کے بعد سیاستدان شوبز کی تقریبات میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی خش ہوش میں نہ ہو تو اسے تقریبات میں شرکت نہیں کرنی چاہئے۔