پاکستان میں سکیورٹی خدشات نہیں‘ انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونی چاہئے: ثانیہ مرزا
لاہور (آئی اےن پی) سابق پاکستانی کپتان شعےب ملک کی اہلےہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی خدشات نہیں‘ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو نی چاہےے ‘ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونیوالے میچز ضرور دیکھوں گی اور میری ہمدردی شعیب ملک کیلئے ہو گی‘ پاکستان آنے کو بہت جی چاہتا ہے مگر مصروفیات کی وجہ سے کم آنے کا موقع ملتا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ لاہور میں رہ کر یہ بات محسوس ہوئی ہے کہ یہاں پر سکیورٹی کے کوئی خدشات نہیں اس لئے پاکستان کے کرکٹ گراﺅنڈوں میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ ہونی چاہئے تاکہ یہاں کے شائقین کو کرکٹ کے دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ تعلقات کی بحالی خوش آئند ہے اور میں کوشش کروں گی کہ تمام مصروفیات کے باوجود تمام میچز دیکھوں۔