میانمار کی فوج نے مسلمان دیہاتیوں کو چن چن کر شہید کیا: انسانی حقوق گروپ
بنکاک (اے ایف پی) انسانی حقوق کے ایک گروپ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میانمار کی سکیورٹی فورسز نے گذشتہ ماہ کے دوران مغربی راجنتیا ریاست میں دیہاتوں میں رہائش پذیر مسلمانوں کو شہید کیا، ائر فورسز کے اہلکاروں نے جان بچاکر بھاگنے والے مسلمانوں کو بھی نشانہ بنایا۔ مقامی فورسز نے کیاوک پاپو قصبہ میں بھی نسلی اقلیت کاماں مسلمانوں کو شہید کیا اس کے علاوہ تشدد سے متاثرہ دیہاتوں سے راجنتیا ریاست کے دارالحکومت شوو آنیوالے درجنوں روینگیا مسلمانوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، انسانی حقوق تنظیم کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دیگر علاقوں میں فورسز نے بے گھر مسلمانوں کو تحفظ فراہم کیا اور بدھوں کے ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی۔ اب تک ایک لاکھ دس ہزار مسلمان بے گھر ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ روینگیا مسلمانوں کو سب سے زیادہ ظلم و ستم کا شکار سمجھتی ہے۔