قومی اسمبلی‘ سینٹ کے آج اجلاس ہونگےاحتساب بل‘ گیلانی کے اقدامات کو تحفظ کا بل پیش ہو گا
اسلام آباد(محمد نواز رضا۔وقائع نگار خصوصی( قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس 2روزکے وقفے کے بعدآج شام دوبارہ منعقد ہوں گے قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ڈاکٹرفہمیدہ مرزا اور سینٹ کا اجلاس چیئرمین سیدنیئرحسین بخاری کی زےر صدارت ہوگا۔ حکومت آج قومی اسمبلی میں احتساب بل 2012ءپیش کرے گی جبکہ مسلم لیگ(ن) کی قےادت نے احتساب بل2012ءکی منظوری کا راستہ روکنے کا فےصلہ کر لےا ہے اےوان مےں بل پےش ہونے پر نہ صرف مسلم لےگ (ن) کی طرف سے ترامےم پےش کی جائیں گی بلکہ اس بل کا راستہ روکنے کے شدید ہنگامی آرائی کرے گی۔ قومی اسمبلی مےں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے مسلم لیگی ارکان کی چھٹےاں منسوخ کر دی ہےں اور ان کو ہر قےمت پر اجلاس مےں حاضری کویقینی بنانے کی ہدایت ہے اس سلسلے مےں اپوزےشن لےڈر نے لاہور مےں پارٹی قےادت سے مشاورت مکمل کر لی ہے، چیئرپرسن مجلس قائمہ برائے قانون و انصاف کی جانب سے منظور کردہ احتساب بل2012ءکا مسودہ تاحال مسلم لیگ (ن) کے ارکان کو نہےں مل سکا احتساب بل کے تحت صرف سپریم کورٹ کا ریٹائرڈ جج، سپریم کورٹ کا جج بننے کے اہل فرد یا گریڈ22 کا کوئی ریٹائرڈ آفیسر ہی احتساب بیورو کاچیئرمین بن سکتاہے ۔ اس بل کی منظوری سے نےب کا پورا ڈھانچہ تحلےل ہو جائے گا۔