• news

پاکستان کیخلاف سیریز بھارت کو کروڑوں کا فائدہ‘ پی سی بی کنگال رہیگا


لاہور (نیوز ایجنسیاں) پاکستان بھارت ٹےموں کے در مےان دو ٹی ٹونٹی اورتین ون ڈے میچوں کی سیریزبھارتی کرکٹ بورڈ اور دیگر اداروں کےلئے انتہائی منافع بخش ثابت ہوگی جبکہ پاکستان کو اس دورے کے دوران سوائے اخراجات کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ پاکستان بھارت مختصرکرکٹ سیریزجودوٹی ٹونٹی اورتین ون ڈے میچوںپرمشتمل ہے۔جہاںبھارتی کرکٹ بورڈکوپاک بھارت سیریزکی مد میں براڈ کاسٹرز اور سپانسرز سے کروڑوں روپے کا مالی فائدہ ہوگا وہیں اس سیریز سے منسلک ادارے بھی فائدہ میں رہیںگے ۔ذرائع کے مطابق ہر میچ کیلئے براڈ کاسٹر بھارتی کرکٹ بورڈ کو تقریباً 322ملین روپے ادا کرے گا۔ پاکستان بھارت سیریز فیوچرٹور پروگرام کا حصہ نہیں ہے لیکن اسے سٹار انڈیا ہی نشر کرے گا جس کے پاس بھارتی کرکٹ کے 6سالوںکے لئے حقوق حاصل ہیں۔ پی سی بی کے چےئرمین ذکا اشرف کے مطابق وہ اس وقت آمدن کو نہیں بلکہ پاک بھارت احیاءکی جانب دیکھ رہے ہیں کیونکہ اےک مرتبہ سیریز بحال ہوگئی تو آمدن آئندہ بھی ہو سکتی ہے۔ پی سی بی کو اس سیریز سے آمدن ہوتی تو پی سی بی کے نشریاتی پارٹنر کو بھی معاہدہ ختم ہونے سے قبل اربوں روپے کمانے کا موقع مل جاتا۔ پی سی بی بھارت میںسیریزاس لئے کھیل رہی ہے کہ عالمی سطح پرپاکستان میںکرکٹ کی بحالی کے حوالے سے بھارتی مخالفت کوکم کیاجاسکے اورےہ امکان بھی ہے کہ جواب میں بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ کرلے۔

ای پیپر-دی نیشن