وزیر اعلیٰ سے انصاف دلانے کی اپیل
مکرمی ! میں خادم اعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ وہ اپنے پیرائے کی تمیز کئے بغیر عوام الناس کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں لیکن ان کے اس مشن کی تکمیل محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑیں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ ڈی پی او نارووال کی پشت پناہی سے ہمارے مخالفین نے نہ صرف متعدد بار ہماری فصل تباہ کی ہے بلکہ ہمارے ایک بزرگ کو تشدد کا نشانہ بنا کر اسے معذور کر دیا ہے جو اب آپریشن کے بعد میو ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں اور ملزمان کے خلاف تھانہ چک امرو میں متعدد مقدمات درج ہونے کے باوجود پولیس ان کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی بلکہ الٹا ہمیں ہراساں کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ملزمان نے ہمارا جینا دوبھر کر دیا ہے جناب خادم اعلیٰ ہمیں ان کے ظلم و بربریت سے نجات دلائی جائے تاکہ ہمارا پریشان حال اور ذہنی اذیت میں مبتلا خاندان ایک پرسکون زندگی بسر کر سکے۔
(وحید مراد ولد مراد علی ۔ نگینہ ہا¶س مہر بشیر کالونی نیو بھوگیوال باغبانپورہ لاہور، 0332-4321648)