وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے پنشنرز کی اپیل
مکرمی! ایک خبر کے مطابق اس وقت 73 فیصد سرکاری ملازم جس ریٹ پر تنخواہ لے رہے ہیں۔ بقیہ 27 فیصد اس سے دگنی تنخواہ لے رہے ہیں۔ اس فرق کو دور کرنے کے لئے وزارت خزانہ کام کر رہی ہے اور نئے یکساں پے سکیل اگلے ماہ متعارف کروا دئیے جائیں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ 73 فیصد سرکاری ملازمین کی تنخواہیں دگنی کر دی جائیں گی۔ حکومت اس سے پہلے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کبھی سو فیصد اور کبھی 50 فیصد اضافے کا اعلان کرتی رہی ہے۔ مگر پنشنروں کو ہر دفعہ چھوڑ دیا جاتا ہے جبکہ موجودہ کمر توڑ مہنگائی کا اثر پنشنروں پر بھی یکساں ہوتا ہے۔وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے درخواست ہے کہ پنشنوں میں بھی اسی تناسب سے اضافہ کیا جائے جس تناسب سے تنخواہیں بڑھائی جائیں گی۔ پنشنرز حضرات سے درخواست ہے کہ پنشنوں میں اضافہ نہ ہونے پرپیپلز پارٹی کو ووٹ نہ دیں ۔(افتخار خاں )