قبرستان امام صاحبؒ سیالکوٹ کی حالت زار
مکرمی!سال بھر میں 3 مرتبہ یوم آزادی، یوم ولادت و وفات علامہ اقبالؒ کے موقعوں پر سیالکوٹ کے تاریخی قبرستان حضرت امام صاحبؒ میں واقع مفکر پاکستان حضرت علامہ اقبالؒ کے والدین اور ہمشیرہ کی قبروں پر ٹی ایم اے کے ارباب اختیار اور مختلف علمی و ادبی تنظیموں کی جانب سے پھول چڑھا کر باقاعدہ فاتحہ خو انی کا اہتمام کیا جاتا ہے، تاہم عام دنوں میں وہاں آوارہ مویشی اور کتے دندناتے پھرتے ہیں جبکہ نشئی وہاں بیٹھ کر اپنی علت پوری کرتے ہیں، جس سے حضرت علامہ اقبالؒ کے والدین کی آخری آرام گاہوں کا تقدس مجروح ہوتا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حضرت علامہ اقبالؒ کے والدین اور ہمشیرہ کے مزارات کو شایان شان طور پر تعمیر کرکے ان کی نگہداشت کی ذمہ داری محکمہ آثار قد یمہ کو سونپ دی جائے۔
(ابو سعدیہ سید جاوید علی شاہ،سیالکوٹ)