پولینڈ کا دس رکنی وفد کل چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچے گا
اسلام آباد (آن لائن) پولینڈ کا دس رکنی پارلیمانی وفد کل منگل کو چارروزہ دورے پر پاکستان پہنچے گا۔ وفدکی قیادت پولینڈ کی سینٹ کے چیئرمین بوگڈن بورسوچ کرینگے۔ وفد پولینڈ کے قومی دن کی تقریبات میں شرکت کے علاوہ اعلیٰ حکومتی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریگا۔ جہاں پاکستان میں سینٹ کے چیئرمین سید نیئرحسین بخاری مہمان خصوصی ہونگے ۔ پاکستان میں قیام کے دوران پولینڈ کی سینٹ کا وفد پاکستان کے چیئرمین سینٹ ڈپٹی چیئرمین ارکان پارلیمنٹ اور دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریگا ۔