150 ڈالر‘ گھریلو سامان مفت‘ سفری سہولت فراہم کی جائیگی‘ افغانستان واپس جانیوالے پناہ گزینوں کیلئے پیکج کا اعلان
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین نے رضاکارانہ طور پر واپس افغانستان جانے والے رجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کیلئے خصوصی امدادی پیکیج کا اعلان کر دیا، 150 ڈالر کے علاوہ گھریلو اشیاءپر سامان اور مفت سفری سہولت فراہم کی جائے گی۔ یہ بات یو این ایچ سی آر کے بلوچستان میں سربراہ چارلس لنچ نے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال اب تک بلوچستان سے 16 ہزار جبکہ 2007ءسے اب تک ایک لاکھ سے زائد پناہ گزین واپس افغانستان جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ افغان حکومت کی جانب سے واپس جانے والے پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں آباد کرنے کیلئے افغانستان کے 19 صوبوں میں 63 ٹاﺅن تعمیر کئے گئے ہیں۔