• news

برطانوی فوجی اپنے درمیان جیمز بانڈ کو دیکھ کر حیران رہ گئے، فوجیوں کو نئی فلم ”سکائی فال“ دکھائی گئی، بانڈ نے مشین گن سے چند راﺅنڈ بھی فائر کئے


لندن (اے ایف پی) جیمز بانڈ اداکار ڈینیل کریگ نے گزشتہ روز افغانستان میں برطانوی فوجیوں کو اس وقت حیران کر دیا جب وہ دورے کیلئے وہاں پہنچے اس سے قبل ان کی فلم ”سکائی فال“ دکھائی گئی۔ کریگ نے 800 فوجیوں کو فلم کی چیدہ چیدہ باتیں بتائیں اور اس کے بعد کیمپ کا دورہ کیا۔ اداکار نے فوجیوں اور ہسپتال میں مریضوں سے بھی ملاقات کی اداکار نے مشین گن کے ذریعے چند راﺅنڈز بھی فائر کئے۔ ایک برطانوی فوجی راپ انگھم نے کہا ہے ہمیں ملنے کیلئے کئی شخصیات آئی ہیں لیکن جیمز بانڈ کی موجودگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن