• news

تیونس: امریکی سفارت خانے پر حملے کے الزام میں قید سلفی رہنما احمد بختی بھوک ہڑتال کے باعث انتقال کر گئے


تیونس (آن لائن) تیونس میں امریکی سفارت خانے پر حملے کے بعد حراست میں لئے گئے سلفی رہنما احمد بختی طویل بھوک ہڑتال کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ شیخ بختی کے وکلاء کے مطابق ان کے مو¿کل اپنی بلاجواز گرفتاری پر بطور احتجاج دو ماہ سے مسلسل بھوک ہڑتال پر تھے۔ دوران حراست ہی وہ جیل ہسپتال میں چل بسے ہیں۔ مرحوم شیخ احمد بختی کے وکیل ایڈووکیٹ عبدالباسط نے بتایا کہ ہم نے جمعرات کو حکام کو وارننگ دی تھی کہ شیخ بختی کی جان کو خطرہ ہے، احمد بختی مسلسل بھوک ہڑتال کے باعث کومے میں چلے گئے ہیں اور ان کی دماغ کی ایک شریان بھی پھٹ چکی ہے جس کے بعد ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں،اس لئے ان کے مطالبات تسلیم کیے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن