پنجاب کے عوام بیدار ہو گئے، صوبے کے حکمرانوں کو شکست ہو گی، شرجیل میمن
حیدرآباد (ثناءنیوز) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ساڑھے چار سال میں ملک کو ایک جدید اور ترقی یافتہ نظام دیا ہے جوکہ عوامی حمایت سے آئینی مدت پوری کریگی جبکہ ملک میں آئندہ انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ ہونگے جو بھی پارٹی عوامی مینڈیٹ حاصل کریگی اس جماعت کو جمہوری طریقے سے اقتدار میں منتقل کیا جائیگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اصغر خان کیس کے بعد یہ واضح طور پر ظاہر ہو چکا ہے کہ چالیس چور کون ہیں اور یقین سے کہتا ہوں کہ پنجاب کے عوام اب بیدار ہو چکے ہیں جس کے سبب انہیں آئندہ الیکشن میں بدترین شکست ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران ٹیکس چور ہیں اور انکے خلاف کیس زیر التوا ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی پورے ملک میں سب سے زیادہ جرائم پنجاب میں ہو رہے ہیں جن کے مطابق ہر 41گھنٹے کے بعد کسی نہ کسی عورت کے ساتھ گینگ ریپ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت بھی پنجاب کے اندر ن لیگ کی حکومت ختم کر سکتے ہیں کیونکہ اسمبلی میں انکے پاس مطلوبہ اکثریت نہیں ہے۔