وزارت خزانہ نے ایف سی کیلئے 4ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دینے سے انکار کر دیا
اسلام آباد (دی نیشن رپورٹ) وزارت خزانہ نے ایف سی کو ہتھیار اور حساس آلات کی خریداری کیلئے 4ارب روپے کے فنڈز مہیا کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف سی کی کمانڈنٹ نے وزارت داخلہ کو ایک رپورٹ بھجوائی ہے جس میں ہتھیار خریدنے کیلئے فوری فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ایف سی کی 547پلاٹون ہیں جن میں سے 67 سندھ 108فاٹا میں فوج کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف برسرپیکار ہیں اس کے علاوہ ایف سی 400وی آئی پیز کو بھی سکیورٹی مہیا کرتی ہے۔