حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، انتخابات مئی 2014ءمیں ہی ہونگے: چدم برم
نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیر خزانہ پی چدم برم نے کہا ہے کہ حکومت کو کسی قسم کا خطرہ نہیں انتخابات 2014ءمیں مقررہ وقت پر ہی ہونگے ایک ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں چدم برم نے کہا کہ حکومت 2014 ءمیں انتخابات کیلئے تیاری کررہی ہے حکومت غیر مستحکم نہیں ہے اپوزیشن کی طرف سے اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں اضافے سمیت دیگر معاملات پر تحریکیں لانے کے منصوبے کوئی حیثیت نہیں رکھتے حکومت کو تمام اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے اور حکومت اپنی مدت پوری کرے گی انتخابات مئی 2014ءمیں کرائے جائیں گے انہوں نے اتحادی جماعت سماج وادی پارٹی کی طرف سے لوک سبھا انتخابات کیلئے امیدواروں کی ابتدائی فہرست تیار کرنے سے متعلق بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے انتخابات قریب ہیں بلکہ اس کا مطلب ہے کہ جماعتیں انتخابات کیلئے پہلے سے تیاریاں شروع کر رہی ہیں۔