کراچی میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق،لڑکی سمیت 2 افراد زخمی
کراچی(کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک اور لڑکی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ محمود آباد کے علاقے اختر کالونی کی گلی نمبر چار میں مکان سے ایک نوجوان کی لاش ملی جسے تشدد اور فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت20 سالہ وحید شاہ ولد سعید خان کی حیثیت سے ہوئی ہے، اس کے علاوہ سہراب گوٹھ کے علاقے میں الاآصف اسکوائر کے نزدیک نامعلوم افراد نے ایک نوجوان 25 سالہ ولی محمد ولد ولایت کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ جبکہ سعید آباد کے علاقے میں نوجوان لڑکی 25 سالہ نوریا دختر عبد الباقی نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگئی