• news

شعیب سڈل کمشن آج ملک ریاض کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کریگا


اسلام آباد (ثناءنیوز) ارسلان افتخار کیس کی تحقیقات کےلئے سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کیا گیا شعیب سڈل کمشن ملک ریاض کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج (پیر کو) اسلام آباد میں کرےگا۔ واضح رہے کہ بحریہ ٹاﺅن کے مالک ملک ریاض نے 13 نومبر کو سڈل کمشن کے سامنے پیش ہو کر اپنا تحریری جواب جمع کرایا تھا اور پیشی کے بعدپریس کانفرنس کرتے ہوئے کمشن پر ڈیل کے الزامات لگائے تھے جس پر وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر شعیب سڈل نے جمعرات کو ملک ریاض کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کیے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن