• news

وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں درخواست گزاروں کو سپریم کورٹ میں اپیل کا حق دینے پر حکومتی اداروں میں اتفاق

اسلام آباد (ثناءنیوز) وفاقی ٹیکس محتسب کے فیصلوں کے بارے میں درخواست گزاروں کو سپریم کورٹ میں اپیل کا حق دینے کےلئے متعلقہ ایکٹ میں ترامیم پر ادارے اور حکومت میں اتفاق ہو گیا ۔ مجوزہ ترامیم کا مسودہ وفاقی کابینہ کے آئندہ کے اجلاس میں پیش کیے جانے کا قوی امکان ہے۔ ترامیم سے متعلق تجاویز پر اتفاق کیا گیا تھا۔ ترامیم کا اطلاق آئندہ کے وفاقی ٹیکس محتسب پر ہوگا۔ قانون کی منظوری پر ہر حکومت کو اپنے دور میں نئے ٹیکس محتسب کی تقرری کا اختیار حاصل ہوجائےگا۔ سندھ اور بلوچستان میں اس حوالے سے پہلے ہی صوبائی ٹیکس محتسب کی مد ت میں توسیع کے بارے مےں بعض ترامیم کرلی گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن