• news

اوکاڑہ: بدچلنی کے شبہ میں بیوی پر تیزاب پھینک دیا، حالت نازک


اوکاڑہ (نامہ نگار) کردار پر شبہ ہونے پر خاوند نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔ بری طرح جھلس جانے کے باعث لاہور ریفر کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ محلہ غازی آباد اوکاڑہ کے رہائشی جبار کو اپنی بیوی صائمہ جوکہ چار بچوں کی ماں تھی کے کردار پر شک تھا گذشتہ روز صائمہ اپنے بچوں کے لئے ناشتہ تیار کر رہی تھی کہ ملزم جبار نے تیزاب سے بھری بوتل اس پر انڈیل دی جس کے باعث وہ بری طرح جھلس گئی ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ خاتون کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں سے اسے خطرناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا۔ ڈی ایس پی اوکاڑہ ریاض بھی نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن