بھارتی فوج کے ٹیلی فون کالز سننے والے دو انٹر سپٹر سسٹم غائب ، حکومت نے تفصیلات طلب کرلیں
نئی دہلی (آن لائن)بھارتی فوج کے ٹیلی فون کالزریکارڈنگ کے دو سسٹم چوری ہونے کاانکشاف ہواہے۔ دونوں سیل فون انٹرسپٹر سسٹم سابق آرمی چیف وی کے سنگھ کی جانب سے قائم کردہ خفیہ یونٹ کے زیر استعمال تھے۔ حکومت نے اس حوالے سے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سیاستدانوں سمیت دیگر مشکوک افراد کی ٹیلی فون کالز سننے والے دونوں سسٹم کے بارے میں انکشاف کیاگیاہے کہ یا تو انہیں تباہ کر دیا گیا کہ یا یہ چوری ہو گئے ہیں۔ وزارت داخلہ نے انٹر سپٹر کی گمشدگی کے حوالے سے ابتدائی تحقیقات شروع کر دی تھیں۔