فیصل آباد: نامعلوم افراد نے ایگزیکٹو ممبر پختون اتحاد کو قتل کردیا
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے انجمن پختون اتحادکے ایگزیکٹو ممبر کو قتل کر دیا۔بتایا جاتا ہے کہ اقبال نگر کا رہائشی اور انجمن پختون اتحادکا ایگزیکٹو ممبرحاجی نور زمان گزشتہ روز موٹرسائیکل پر سوار ہو کر اپنی دکان لکڑمنڈی جا رہا تھا کہ جب وہ پرتاب نگرگلی نمبر2 کے قریب پہنچا توتعاقب میں آنے والے نامعلوم افراد نے اندھادھند فائرنگ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے۔ مقتول کے لواحقین کے مطابق کچھ عرصہ سے حاجی نورزمان کو نامعلوم افراد کی جانب سے کالیں وصول ہو رہی تھیں اور رقم مانگنے کی دھمکیاں مل رہی تھیں۔