بھارتی سپریم کورٹ پاکستانی ڈاکٹر خلیل چشتی کے مقدمہ قتل کی سماعت آج کرے گی
نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی سپریم کورٹ میں پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر خلیل چشتی کے خلاف مقدمہ قتل کی سماعت آج سے شروع ہو گی، ڈاکٹر چشتی چند روز قبل نئی دہلی پہنچ گئے تھے۔ 81سالہ سائنسدان پر بھارت میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔ خلیل چشتی قتل کے مقدمہ میں آج بھارتی سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔ پاکستانی سائنسدان اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ بھارت گئے ہیں۔