حب میں سپیکر بلوچستان اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کے حق میں ریلی
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) حب میں سپیکر بلوچستان اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کی حمایت میں سینکڑوں افراد نے ریلی نکالی۔ ریلی میں سیاسی و سماجی اور قبائلی شخصیات] علاقے کے نوجوانوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ لسبیلہ کے سابق نائب ناظم محمد ابراہیم نے کہا کہ عدلیہ نے بلوچستان حکومت کے حوالے ایک فیصلہ دیا جس سے صوبے میں آئینی بحران پیدا ہو گیا ۔