امیر کویت 27 نومبر کو برطانیہ کا دورہ کریں گے
کویت سٹی (اے پی پی) امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح 27 نومبر کو برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ کویت کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وہ برطانوی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات میں دوطرفہ باہمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔