دبئی: جمیرہ لیک ٹاور میں آتشزدگی
دبئی(اےن اےن آئی)دبئی کے جمیرہ لیک ٹاورتعمیراتی منصوبے میں واقع التمویل ٹاور میں اتوار کو آگ بھڑک اٹھی۔ آگ 34 منزلہ ٹاور کی اوپر والی منزلوں میں لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے نچلی منزلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق جلتی ہوئی عمارت کے بعض حصے زمین پر جاگرے، آگ سے متاثرہ التمویل ٹاور بشمول 160 اپارٹمنٹس کو خالی کرا لیا گیا۔