عالمی برادری کشمیریوں پر مظالم رکوانے کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے: مقررین
جدہ ( امیر محمد خان سے )دنےا بھر کی طرح جد ہ اور رےاض مےں ےومِ سےاہ کشمےر مناےا گےا، ےہ دن حج کی وجہ سے تاخےر سے مناےا گےا۔مقررےن نے کشمےریوں کو حق خودارادےت دےنے اوربھارتی فوجی تسلط ختم کرنے پر زور دےا۔ تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل پاکستان عبدالسالک خان تھے۔ خصوصی مقرر انٹرنیشنل قرآن کمیٹی کے چےئر مین ڈاکٹر عبدالعزیز الجفری (Dr.Abdulaziz al-jifri)نے جدہ مےں پاکستانی کشمےر کمےٹی کی تقریب سے کلےدی خطاب مےںکہا کہ حقوق انسانی کے تمام دعوﺅں کے خلاف بھارت کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق دینے سے انکار کر رہا ہے جبکہ پاکستان اور خاص طور پر کراچی میں ہونے والی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے پس پشت ہندوستانی ایجنسی را کی سربراہی میں موساد اور سی آئی اے کے اےجنٹ ملوث ہیں۔ےہ تقرےب قونصل جنرل کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ ڈاکٹر عبدالعزےز نے پاکستان ،کشمےر اور دنےابھر مےں دہشت گردی کی شدےد مذمت کی اور کہا کہ مےڈےا کو اہم رول ادا کرنا چاہئے، جس کے لئے مسلمانوں کو اپنا مضبوط اور مستحکم مےڈےا قائم کرنا چاہئے تاکہ غےر پر ہمارا انحصار ختم ہو لےکن ہمےں افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان، چےن اور کئی ترقی ےافتہ ممالک کی صف مےں کھڑا تھا، وہ آج بہت پےچھے چلا گےا ہے۔ڈاکٹر عبدالعزیز نے کہا کہ اقوام عالم اپنے مطلب کے لئے انسانی حقوق کے نعرے بلند کرتے ہیں، ان سب کو کشمیر ، فلسطین اور میانمار میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے غیر انسانی سلوک اور ریاستی دہشت گردی کیوں نظر نہیں آتی۔عبدالسالک خان نے کہا کہ حال ہی میں ریاستی حقوق انسانی کمیٹی نے کشمےر مےں اجتماعی قبر کی نشاندہی کی ہے جو کہ ریاستی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے، بھارت اس واقعہ کی تحقیقات کروائے اور مجرموں کو سزا دے۔ انہوں نے خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز اور ان کی حکومت کا شکر یہ ادا کی جو کہ کشمیریوں کو حق خود ارادےت دلانے کے لئے ہمیشہ پاکستان اور کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ کشمیر کمیٹی کے صدر مسعود احمد پوری اور نائب صدر چودھری جعفر حسےن نے کہا کہ عالمی برادری کشمیر پر غاصبانہ قبضے اور کشمیریوں پر ہونے والے ریاستی مظالم کو بند کروانے کے لئے ہندوستان پر دباو¿ ڈالیں اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق ان کو حق خود ارادےت دے۔ چودھری جعفر، پرویز یوسف اور منیر شاہ نے بھی بھارت کے کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ریاستی جبرو تشدد کو بند کرنے کے لئے عالمی طاقتوں سے اپیل کی۔امیر محمد خان نے نظامت کے فرائض ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ ہندو مسلم کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ ایک انسانی مسئلہ ہے۔ رےاض مےں بھی اےک تقرےب پاکستان اےمبسی آڈےٹورےم مےں کشمےر کمےٹی کی جانب سے ہوئی، مہمان خصوصی سفےر پاکستان محمد نعےم خان نے کہا کہ پاکستانی حکومت مسئلہ کشمےر کے حل کے لئے ہر ممکن کوشاں ہے جن مےں مذاکرات کو اہمےت دی ہے۔ ادارہ دارالسلام کے ڈائریکٹر عبد المالک مجاہد نے کہا کہ کشمےر مےں اب تک اےک لاکھ سے زےادہ مجاہدےن شہےد کئے جا چکے ہےں جبکہ 30 ہزار بچے اور 10 ہزار سے زائد خواتےن کی بے حرمتی کی گئی، بھارت کشمےر مےں انسانی حقوق پامال کر رہا ہے،عالمی قوتوں کو اس جانب توجہ دےنی چاہئے۔ جمعہ ملک سعود کے استاد ڈاکٹر آصف ،کشمےر کمےٹی کے سردار عبد الرزاق اور قاری عزےز الرحمن کے علاوہ اوورسےز پاکستانیز فاﺅنڈےشن کی گورننگ باڈی کے ممبر اصغر قرےشی نے بھی کشمےرےوں سے ےکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی تشدد اور فوجی تسلط کی مذمت کی اور عالمی انسانی حقو ق کے اداروں اور او آئی سی کو اپنا کردار اد ا کرنے پر زور دےا۔