• news

ڈکیتی‘ مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث محرر 2 ساتھیوں سمیت گرفتار

وہاڑی (نامہ نگار) مویشی چوری اور ڈکیتی کی واردتوں میں ملوث تھا نہ مترو کا محرر دو ساتھیوں سمیت گرفتار، اسلحہ، ڈالہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ گزشتہ شب نو احی موضع رتھ سعی کے رہائشی عمر رتھ کی تین بھینسیں نامعلوم افراد نے چوری کرکے ان کو ڈالہ پر لوڈ کر لیا، اسی دوران ساتھ کے کھیتوں میں پانی لگانے والے کسانوں نے چوروں کو دیکھ کر شور مچا دیا۔ تو دیہاتیوں نے اُن کا تعاقب شروع کر دیا۔ ملزمان مویشی چھوڑ کر ڈالہ سمیت تھانہ مترو کے محرر محمد حسین سہو کے رہائشی کوارٹر پر آگئے، ایس ایچ او نے ملز مان کو گیلے کپڑے اور جوتے تبدیل کرتے ہوئے موقع پر پکڑ لیا دو ملزمان کو محرر تھانہ نے فرار کروا دیا۔ محرر سمیت تین افراد کو تھانہ مترو کی حوالات میں بند کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن