مخصوص تاجروں کو ڈبل فیڈرز کنکشن دینے پر لائن سپرنٹنڈنٹ کے خلاف کارروائی
جھنگ (نامہ نگار) سپرنٹنڈنٹ انجینئر فیسکو سرکل جھنگ انجینئر محمد انور نے فوارہ چوک، مین بازار اور دیگر تجارتی مراکز کے مخصوص تاجروں کو ڈبل فیڈرز (ڈبل سورس) کنکشن دینے اور اس معاملے میں سینئر افسران کا نام استعمال کرنے کے الزام میں سول لائن سب ڈویژن فیسکو جھنگ کے لائن سپرنٹنڈنٹ طاہر شفیق کے خلاف اعلیٰ سطح تحقیقات کا حکم اور (ڈبل سورس) کنکشن کی چیکنگ کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ۔