• news

حکمران انتخابات کا ٹائم فریم دے کر گھر چلے جائیں: نعیم رضا

نارنگ منڈی (نامہ نگار) سابق ممبر ضلع کونسل سردار نعیم رضا مان نے کہا کہ حکمران انتخابات کا ٹائم فریم دیکر خود گھر چلے جائیں، وفاقی حکومت کو جو مہلت دی گئی تھی وہ بھی ختم ہوگئی ہے، عدالتی فیصلوں کی عدم تعمیل کے باوجود اتحادی حکمرانوں کی آنکھوں میں شرمندگی کی کوئی جھلک نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جمہوری نظام ہر صورت برقرار رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام دن رات فاقوں پر ہے، ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے، حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ملک کی بقاءاور استحکام کیلئے کام کریں۔

ای پیپر-دی نیشن