• news

مسلم لیگ ن نے ہمیشہ چور دروازے سے اقتدار حاصل کیا: آصف خان

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) پیپلز پارٹی شیخوپورہ کے صدر اور حلقہ پی پی 167کے امیدوار آصف خان نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ہمیشہ چور دروازہ سے اقتدار حاصل کیا ہے اصغر خان کیس کے فیصلہ سے ثابت ہوگیا ہے کہ شریف برادران ہی زر بابا چالیس چور ہیں آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے جیالے ان مھٹو برادران کو پھر جدہ چھوڑ کر آئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رضا خان جمالی بھی موجود تھے آصف خان نے کہا کہ شریف برادران نے اپنی کرپشن کو تحفظ دینے کیلئے عدالتوں کا سہارہ لے رکھا ہے اور عدالتی حکم امتناعی حاصل کرکے عوام کی لوٹی ہوئی دولت کو ہضم نہیں کر سکتے سستی روٹی سکیم میں اربوں کی کرپشن کے بعد اب بس منصوبہ میں 40ارب روپے کی کرپشن کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے ہمیشہ لوگوں کو خریدنے کی سیاست کی ہے پہلے سابقہ چیف آف آرمی سٹاف کو کار کی چابی دینے کی کوشش کی پھر رفیق تارڑ کے ذریعے عدلیہ کو خریدنے کی کوشش کی پھر پیسوں کے ذریعے 1990میں عوامی مینڈیٹ چرایا اب پنجاب کے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈال کر تمام ترقیاتی فنڈز لاہور میں لگا دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی پنجاب بھر میں کلین سویپ کرے گی اور جیالا وزیراعلیٰ لایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن