قصور: ڈاکوﺅں نے نشاندہی پر ایک شخص کو قتل کر دیا
قصور (نا مہ نگار) قصور کے نواحی گاﺅں جوڑہ میں ڈاکوﺅں کی نشاندھی کرنے کے تنازع پر چار ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کر دیا۔ طارق کے چچا رشید نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ ملزمان نذیر وغیرہ نے ڈکیتی کی ہے، جس پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا تھا ۔اسی رنج کی بنا پر ملزمان نذیر وغیرہ نے اندھا دھند فائرنگ کر کے طارق کو شدید زخمی کر دیا جو لاہور ہسپتال پہنچ کر ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔