تحریک منہاج القرآن نے ممبرسازی مہم شروع کر دی
نارنگ منڈی (نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن نے رکنیت سازی کی مہم شروع کر دی ہے، حلقہ پی پی 162 کے صدر میاں شفاعت علی نے ناظم ساجد سیم بھٹی کے ہمراہ بتایا کہ تحریک منہاج القرآن کو مزید فعال بنانے کیلئے ہر کارکن دل و جان سے کوشاں ہے، ہم تنظم سازی کیلئے گاﺅں گاﺅں نگر نگر چل کر عوام کو شامل کر رہے ہیں اور عوام بھی پورے جذبہ اور اسلام کی بلندی کیلئے بڑے ذوق سے شامل ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دین اسلام سے آگاہی کیلئے بھی پروگرام پیش کر رہے ہیں تاکہ اسلام کے ضروری احکامات ہر مسلمان کلمہ گو کے علم میں ہوں۔