ناقص حکومتی پالیسیوں سے مزدور‘ کسان خودکشیوں پر مجبور ہیں: رانا عثمان
چھانگا مانگا (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کا اجلاس یوتھ ونگ کے صدر رانا عثمان زیب کی صدارت میں ہوا۔ رانا عثمان زیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسے حکومت نے بدامنی‘ مہنگائی‘ غربت کے سوا عوام کو کچھ نہ دیا ہے۔ ناقص پالیسیوں کے باعث مزدور‘ کسان فاقہ کشی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ آئندہ الیکشن میں عوام کی اکثریت موجودہ حکومت کو شکست فاش دینے پر تُلی ہوئی ہے۔